30 اگست، 2021، 10:42 AM

اشرف غنی افغانستان کا پیسہ واپس کریں، طالبان ترجمان

اشرف غنی افغانستان کا پیسہ واپس کریں، طالبان ترجمان

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے 15؍ اگست کے بعد پھیلنے والی افراتفری کا ذمہ دار سابق صدر اشرف غنی کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے 15؍ اگست کے بعد پھیلنے والی افراتفری کا ذمہ دار سابق صدر اشرف غنی کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی۔

دوحہ نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سہیل شاہین نے کہا کہ 15؍ ا گست کو طالبان پرامن انتقال اقتدار کی خواہش کے ساتھ آئے تھے اور جنگجو کابل سے باہر انتظار کر رہے تھے، اس وقت اچانک اشرف غنی بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے چھوڑ کر بھاگ گئے اور اسی وجہ سے اچانک خلا پیدا ہوا، لوٹ مار ہوئی اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ اشرف غنی کے بھاری رقوم لے کر بھاگنے کے سوال پر سہیل شاہین نے کہا کہ اگر وہ ایسا کچھ لے کر فرار ہوئے ہیں جو ان کی ملکیت نہیں ہے تو انہیں یہ سب لوٹانا چاہئے لیکن فی الحال اس کے پیچھے جانا ہماری ترجیح نہیں کیونکہ ہماری توجہ اس وقت نئی حکومت کے قیام پر ہے۔

News ID 1907981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha